ملتان( سٹاف رپورٹر) حضرت موسیٰ پاک شہید کے 437ویں اور مخدوم سید محمد وجاہت حسین گیلانی کے تین روزہ 8واں سالانہ عرس کے دوسرے روز چادر پوشی کی تقریب ہوئی ، جس میں سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ، مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، مخدوم طفیل محی الدین گیلانی، مخدوم غلام مصطفیٰ گیلانی، مخدوم زادہ سید ارتضیٰ حسن گیلانی، مخدوم عامر گیلانی،خواجہ نصر،پیر اکبر شاہ، انجینئر سید صدر الدین گیلانی اور دیگرمعززین اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔