• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہر ی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہر ی نقدی اورقیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں سیف الرحمٰن سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عبداللہ سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں رضوان سے ڈاکو نقدی،موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ صدر کے علاقے میں رمیض سے ڈاکو بکرے چھین کر گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد جمیل سے نامعلوم ملزماننے تین لاکھ روپے لوٹ لیے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ملزمان رقیہ بی بی سے جھپٹا مارکر پرس جس میں 26ہزار سے زائد موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقے میں شاہد ندیم اور شاہ شمس کے علاقے میں عشرت فاطمہ کے موبائل فونز، ممتاز آباد کے علاقے میں عمران کا آؤٹر، نعمان سجاد کے38ہزار روپے اور موبائل فون، علی رضا کا موبائل فون و نقدی، لوہاری گیٹ کے علاقے میں فیاض احمد کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں ریاض حسین کا سولر، کپ کے علاقے میں دلاور علی کی موٹر، بستی ملوک کے علاقے میں شاہ نواز کی موٹرسا ئیکل، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عمران فاروقی کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے میں نعیم کا موبائل فون،زاہد کا بکرا، راجہ رام کے علاقے میں شوکت حسین کا موبائل فون، سٹی جلالپور کے علاقے میں شمیم بتول کی بیٹری، یوسف کا ٹرانسفارمر، صفدر کے مویشی، صدر جلالپور کے علاقے میں ناصر اقبال کی بکری، محمد صفدر کی موٹرسائیکل، جاوید حسین کی نقدی و سولر، گلگشت کے علاقے میں امان اللہ کی موٹرسائیکل، رمضان کا سامان، کوتوالی کے علاقے میں عبدالرحمٰن کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں راشد کا میٹر بجلی، الپہ کے علاقے میں غلام حسن کے مویشی اور قادر پورراں کے علاقے میں اجمل کا موبائل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید