• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یو این ڈی پی کے تعاون سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی  میں ریورٹس لرننگ اور سنگی کے زیر اہتمام صنف کی بنیاد پر نفرت انگیز گفتگو اور آن لائن نفرت انگیز مواد کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نفرت انگیز مواد، متبادل بیانیے اور اس کے معاشرتی اثرات سے آگاہ کرنا تھا،ذیشان نوئل، سحر مقبول اور اطہر ندیم نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے صنف اور اس سے جڑے تصورات کی وضاحت کی اور بتایا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد جینڈر بیسڈ وائلنس کو فروغ دیتا ہے، خصوصاً خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف منفی رویے ان کی سماجی شمولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں،شرکا کو حکومت پنجاب کے صنفی تشدد کی روک تھام سے متعلق قوانین اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کاری کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید