ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن نے رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کلب کے عہدیداران پروفیسر اعظم حسین،ملک محمد امجدعلی،مرزا شاہد حسین،ملک محمد عمربھٹہ اور کلب منصوبوں کی ڈائریکٹر عروج فا طمہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری کلب ماہِ رمضان المبارک میں مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کرے گا۔