راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب کے رہائشی اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ آن لائن سروسزسےاستفادہ کرسکیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے حکم پر ٹریفک پولیس نے آن لائن لائسنسنگ کی سہولیات متعارف کرادیں ،اب اہل پنجاب گھر بیٹھے اپنا تازہ لرنر پرمٹ، لرنر پرمٹ کی تجدید، گمشدہ لائسنس کی ڈپلیکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس اوراپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کرواسکیںگے ، اس حوالے سے آن لائن سروسزکو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ،اس سے قبل پنجاب پولیس نےخدمت مراکزپر رش کم کرنے کے لئے آن لائن سہولت فراہم کرنےکافیصلہ کیا تھا اور بعدازاں صوبے بھرکے737پولیس سٹیشنوں کے فرنٹ ڈیسک اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پربھی آن لائن لائسنسنگ سہولت متعارف کرائی گئی تھی جہاں لرنر پرمٹ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، شہری اب پنجاب پولیس ایپ کےذریعےبھی لرنرپرمٹ بنواسکیں گے،مزید یہ کہ اب ان سہولتوں کو وسعت دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ دیگر سہولیات بھی آن لائن شروع کی جارہی ہیں ۔