• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق اجلاس،ڈیزائن اور ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیراعظم کے کوارڈنیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلے میں ابتدائی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈاکٹر سعید اختر، ایس آئی ایف سی اور پی تھری اے کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے وزیراعظم نے اتوار کے روز جناح میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا تھا۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق منصوبے کو بلاتاخیر شروع کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن اور ماسٹر پلان کو جلد مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے لئے فنانشل اور ٹیکنیکل ایڈوائزری کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید