راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے علاقے صفدآباد سے لیا گیا پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹیو نکل آیا ۔یکم جولائی کو سیوریج سیمپل لیا گیا تھا۔رواں برس راولپنڈی میں یہ چوتھا سیمپل پازیٹیو ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وائرس وائے بی تھری اے۔فور اے کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے اوردس جون کو اسلام آباد سے لئے گےپازیٹیو سیمپل سے 99 فیصد ملتا جلتا ہے۔