لندن(پی اے )15جولائی کو ریکارڈ کے مطابق جولائی کے دوران مکانوں کی اوسط قیمت میں 1,617 پونڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی، پورے برطانیہ مکان کی طلب کردہ قیمتیں0.4فیصد تک کم ہوگئیں ،جولائی میں مکان کی قیمت 373,493پونڈ تک رہی جبکہ جون میں مکا ن کی اوسط قیمت 375,110رہی ،مارکیٹ رپورٹ کے مطابق مکان فروخت کرنے پر متفق ہونے والے اور مارکیٹ میں آنے والےنئے فروخت کنندگان کی تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں زیادہ رہی ، رائٹ موو کے ڈائریکٹر پراپرٹی کا کہناہے کہ اس سال کے آغاز میں پراپرٹی مارکیٹ میں 3 غیر یقینی صورت حال پائی جاتی تھیں، پہلی یہ کہ سود کی شرح میں کمی کم ہوگی اور الیکشن کب ہوں گے ان کا کہناہے کہ اب ملک میں سیاسی بے یقینی ختم ہوچکی ہے اور سیاسی یقین پیدا ہوچکاہے اس طرح اب ہم زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے ۔چانسلر کی جانب سے یہ اعلان کہ حکومت مزید مکان تعمیر کرے گی یہ ایک مثبت علامت ہے کہ حکومت اپنے منشور میں کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنےمیں دلچسپی رکھتی ہے جس سے مارکیٹ میں بہتری پیدا ہوگی ۔مارکیٹ میں ایک چیز کی ضرورت ہے کہ پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں کو جنھیں مارگیج کی بھاری شرح ،اور اسٹیمپ ڈیوٹی کے بوجھ کے حوالے سے سپورٹ فراہم کی جائے۔ ان کا کہناہے کہ بیس ریٹ میں کمی کی صورت میں مارگیج کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے جو گیم چینجر ثابت ہوسکتاہے اور اس سے بعض ایسے لوگ بھی مکان خریدنے کیلئے آگے آسکتے ہیں جو مکان خریدنے کی آرزو ترک کرکے بیٹھ گئے ہیں۔ان کا کہناہے کہ مارگیج کی شرح اس وقت گزشتہ 5سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے پراپرٹی مارک کے سی ای او کا کہناہے کہ مکان کی قیمتوں میں کوئی معمولی کمی عارضی ہوگی ۔