• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کی اسمارٹ گھڑی نے سمندر میں پھنس جانے والے شخص کی جان بچا لی

نیو ساؤتھ ویلز (نیوز ڈیسک) ایک آسٹریلوی شہری اپنی ایپل اسمارٹ گھڑی کا بروقت استعمال کرکے سمندر میں دوبنے سے بچ گیا۔ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے 49سالہ رِک شیرمین بائرن بے کے ٹیلو بیچ پر سرفنگ سیشن میں شریک تھے کہ اسی دوران وہ پانی میں گر گئے۔ لہروں کا کا رُخ غیرمستحکم تھا جس کی وجہ سے سے مزید ساحل سے دور ہوگئے۔ دریں اثنا رِک شیرمین کو یاد آیا کہ ان کے پاس اپنی ایپل واچ ہے۔ انہوں نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو کال ملائی جس پر دوسری طرف سے کال موصول کرلی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں پولیس، فائربریگیڈ یا ایمبولینس، کس کی ضرورت ہے؟ شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت، میں خطرناک لہروں اور تیز ہواؤں کے درمیان سمندر میں گھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے گھڑی کو استعمال کرنا کافی مشکل تھا، دوسری طرف سے کالر کو سننے اور بولنے کیلئے مجھے اسے اپنے کان تک رکھنا پڑ رہا تھا۔ رِک ایک گھنٹے تک لائن پر رہے اور سیکورٹی کو اپنے مقام کی طرف ہدایت دیتے رہے۔ کچھ دیر بعد ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں سمندر سے باہر نکال لیا گیا۔