• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر حملہ سیکورٹی ناکامی تھی، امریکی سیکرٹ سروس

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ پر حملے میں سیکورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سکیورٹی ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت ہوئی۔کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں بڑی آپریشنل ناکامی ہے۔ کانگریس میں پیشی کے دوران سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر 13جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں سکیورٹی کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
0
یورپ سے سے مزید