کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سچل تھانے کی حدود کرن اسپتال کے سامنے موٹر سائیکل سوار ملزم نے 23 سالہ سکندر رکشا ڈرائیور پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق تیزاب گردی سے جھلس کر سکندر کا چہرہ،ہاتھ اور پائوں متاثر ہوئے ہیں،زخمی شخص غازی گوٹھ کا رہائشی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر کسی خاتون سے تعلق کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔