کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ اور نجی ائیر لائن کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ارکان کو ائیر ٹکٹس پر 3سے 7فیصد تک رعایت دی جائے گی، یادداشت پر پیر کوچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ میں دستخط کئے گئے ۔اس موقع پر کمپنی کے سیلز منیجر اسد اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی کوشش ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں اور ارکان کو ہوائی سفر کے ٹکٹس اور سامان و دیگر پر حاصل خصوصی رعایت سے بلوچستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداراورارکان بھی مستفید ہوں اس سلسلے میں ان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداروں کے ساتھ گفت و شنید کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئےم جس کے تحت اکانومی کلاس کے ٹکٹس پر 3سے 5فیصد جبکہ بزنس کلاس کے ٹکٹس پر 5سے7 فیصدتک رعایت دی جائے گی ،کمپنی کی جانب سے اس سال 15اگست کو کوئٹہ تک کارگو سروس بھی شروع کی جا رہی ہے جس سے بلوچستان کی درآمدی اور برآمدی شعبوں سے وابستہ افراد کو سامان کی فوری نقل و حمل میں مزید آسانی ہو ۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر حاجی آغاگل خلجی کاکہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے صوبے کی صنعت و تجارت اور درآمدی و برآمدی شعبوں سے وابستہ افراد کو ریلیف ملے گا۔