• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہڑی اور لانگو قبائل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے،ہدہ کونسل

کوئٹہ (پ ر)ہدہ کونسل کے عہدیداروں چیئرمین عزیز لانگو ، سلیم بلوچ ، منور کاسی ، شاہ خالد ، بابو لاشاری ، کامران بلوچ ، شاہ زیب بلوچ ، غلام نبی رند ، سعید احمد اور علی احمد نے کہاہے کہ لہڑی اور لانگو قبائل کے درمیان جنگ بندی کرانے والے معتبرین کو ہدہ کے عوام عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سردار کمال بنگلزئی، سردارزہ جاوید لہڑی، میر کبیر محمد شہی ، میر اختر حسین لانگو ، سردار محمد یونس مینگل، سید محبوب شاہ ، مولانا مختیار احمد نقشبندی، سردار مصطفیٰ کمال سمالانی، حاجی عطاء محمد بنگلزئی ، ملک سیلم شاہوانی ، ملک آدم خان کاسی ، جاوید بلوچ ، امیر آغا محمد بنگلزئی، حاجی جمیل لانگو، مولانا حافظ منیر احمد ، مولانا عبدالمنان ، مولانا عبد القادر، حاجی اشرف سمالانی نے کار خیر میں اہم کردار ادا کیا ۔امید ہے کہ وہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کےلیے آئندہ بھی اسی طرح کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید