• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا روڈ چیکنگ سیزر اینڈ ڈسپوزل آف موٹر وہیکل رولز میں ترامیم کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت نے’’ سیزر آف نان کسٹم پیڈوہیکل انڈر خیبرپختونخوا روڈ چیکنگ سیزر اینڈ ڈسپوزل آف موٹر وہیکل‘‘ رولز کا تفصیلی جائزہ لینے اور اس میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس مقصد کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جوکہ کےلئے سفارشات مرتب کرے گی، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کے چیئر مین ہونگےجبکہ صوبائی سیکرٹری قانون،سیکرٹری محکمہ ایکسائز ،کسٹمز ،اور محکمہ ایکسائز کے نمائندے کمیٹی کے ممبران ہونگے ، اعلامیہ کے مطابق کمیٹی اس بات کا تفصیلی جائزہ لے کی کہ کیا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے قوانین اور رولز میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔
پشاور سے مزید