• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی کٹائی، معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی خصوصی ہدیات کے تحت محکمہ جنگلات نے میڈیا پر جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے لکڑی کی ترسیل و نقل حرکت پر مکمل پابندی عائد کرکے سات ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جو لکڑی کی نقل حرکت و ترسیل کی نگرانی اور چیکینگ کررہی ہیں۔اس دوران لکڑی کی کٹائی کی قانونی و غیر قانونی حیثیت کی تصدیق بھی کررہی ہیں۔
پشاور سے مزید