• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے مطابق ہتک عزت کے کیس کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر ہو جانا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ کے جسٹس نے میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران کے خلاف،وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے متعلق دائر متفرق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہتک عزت کا دعوی ہمیشہ دو فریقین مابین ہی ہوتا ہے ،قانون کے مطابق ہتک عزت کیس کا فیصلہ 6ماہ کے اندر ہو جانا چاہیے ،میاںشہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ اس کیس میں عمران کے جواب جمع کروانے میں چار سال کی تاخیر ہوئی ہے ، جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم بنچ نے ان کے ʼʼ حق دفاع کے خاتمہʼʼ کے معاملہ میں حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، عمران خان کے وکیل محمد حسین چھوٹیا نے کہا کہ عمران خان کےʼʼ حق دفاع کے خاتمہʼʼ سے متعلق مقدمہ میں نظرثانی کیس بھی 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

اہم خبریں سے مزید