• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مذاکرات پر سخت ڈیڈ لائنز لگانا غیر موثر، پاکستانی سفیر کی امریکا کو وارننگ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا کو وارننگ دی ہے کہ ایران مذاکرات پر سخت ڈیڈ لائنز نہ لگائی جائیں، کیوں کہ یہ غیر مو ثر ہوگا، معاملات پیچیدہ، کئی سطحوں پر رابطے جاری، جنگ زدہ ایران میں فوری ردعمل کی توقع غیر حقیقت پسندانہ عمل ہوگا۔ سفارتکاری تدریجی عمل، صبر اور وقت درکار، پاکستان مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پرامید ہے۔ غیر ملکی میڈیا کئامریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے سخت ڈیڈ لائنز مقرر کرنا مؤثر نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے اور اس میں معاشی و سیاسی سمیت کئی عوامل شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں پر متعدد رابطے جاری ہیں اور سفارتکاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے صبر اور وقت درکار ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید