• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار بلدیاتی نظام خواہش نہیں پاکستان کی مجبوری ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام ایم کیو ایم کی خواہش نہیں بلکہ پاکستان کی مجبوری ہے، ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی اداروں کو بااختیار دیکھنا چا ہتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی عوام کو بنیادی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے شدید خوفزدہ ہے، چار وزرائے اعلی تمام وسائل اختیارات وزیراعلی ہاؤس میں قبضہ کئے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بااختیار و باوسائل بلدیاتی حکومتیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو سکیورٹی خدشات لاحق ہوچکے ہیں،2023ء کی مردم شماری میں ایم کیو ایم کی کاوشوں سے کراچی کی آبادی میں 70 لاکھ نفوس کا اضافہ شمار ہوا، پیپلزپارٹی نے اپنا ماضی کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے کراچی کی آبادی میں کئی لاکھ نفوس کم کر دئیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید