کراچی (اسد ابن حسن)موجودہ دہائی میں دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری کو دوسرا بڑا جھٹکا،سب سے بڑی وجہ فلائٹوں کی منسوخی اور ایندھن میں بے انتہا اضافہ ہے،انڈین ایوی ایشن انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر، کووڈ 19میں پہلا جھٹکا لگا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ایوی ایشن میگزینز، رپورٹس اور ماہرین یہ انکشاف کر رہے ہیں کہ موجودہ دہائی کے 2019ء میں کووڈ 19 میں سب سے زیادہ ایوی یشن انڈسٹری کو نقصان پہنچا تھا اور اب اس کے بعد اب 2026ء میں جاری جنگ میں پہنچ رہا ہے۔ ایوی ایشن رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ نقصان انڈین ایوی ایشن انڈسٹری کو پہنچ رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک برس سے انڈین فلائٹس پر پاکستانی فضائی حدود پر پرواز کرنے کی پابندی ہے جس سے پہلے ہی انڈین ایئر لائنز کو اپنے روٹس میں تبدیلی کرنا پڑی تھی جس سے ایندھن کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ اب موجودہ جنگ کے تناظر میں انڈین ایئر لائنز کو اپنی پروازیں ری روٹ کرنا پڑ رہی ہیں جس سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا اور ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔