• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پھر کھول دیا گیا، افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاک افغان طورخم بارڈر کو ایک بار پھر کھول دیا گیا ، افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع ۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زیر حراست 157 افغان باشندوں کو حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے افغانستان روانہ کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل جاری رہے گا اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔پاکستان نے منگل کے روز طورخم بارڈر کو 4 روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا، تاکہ غیر دستاویزی افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔اس سے قبل کشیدگی کے باعث ایک ماہ تک بند رہنے کے بعد سرحد کو صرف ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید