• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسکو کو 2026 سال کی گندم فصل خریداری کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پاسکو( پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ ) کو نئی فصل سے گندم کی خریداری کے لئے فنڈز نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس وفاقی ادارے کو بوجوہ بند کرنے کے اقدامات کا آغاز کرا دیا رواں سال 2026 کی طرح گزشتہ سال 2025 کی فصل کی کٹائی کے بعد وفاق نے پاسکو کو 2025 کی فصل ربیع کی گندم کی خریداری کے فنڈز فراہم نہیں جاری کئے تھے ،سن 2024 کی گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد پاسکو نے گندم خریدی تھے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ خوراک نے پاسکو سے 3ھزار روپے فی چالیس کلو گرام گندم صوبے کی ایک ہزار سے زائد فلاور ملوں کو فروخت کرنے کہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید