• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کےنظام میں خرابی، بقایا جات کیساتھ بل جاری

کراچی (طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن کےآن لائن ون لنک نظام میں خرابی یاکوئی اور مسئلہ ، رواں ماہ متعدد صارفین کو بل گزشتہ ماہ کے بقایاجات کے ساتھ جاری کر دیئے گئے ایسے صارفین بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نےکئی ماہ کے بقایا جات ایک ساتھ ادا کئے تھے وہ بھی بلوں کے ساتھ دوبارہ لگ کر آگئے ہیں واٹر کارپوریشن نے صارفین سےمعذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے دور میں واٹر کارپوریشن کی لاپروائی نے کراچی کے شہریوںکومشکل میں مبتلا کر دیا ہے لوگ بلوں کی درستی کے لئے واٹر کارپوریشن کے دفاتر کے چکر لگاتے نظر آرہے ہیں صارفین کا کہنا ہےواٹر کارپوریشن میں اعلیٰ سطح پر نئی تعیناتیوںسے بہتری کے بجائے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے وزیر بلدیات اور میئر کراچی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دریںاثنا چیف فنانس آفیسرواٹر کارپوریشن حارث نواز نےموقف اختیار کیا ہے کہ ادارے نے تمام بل ادائیگی اور وصولی کے نظام کو مکمل طور پر 1BILL پلیٹ فارم (جسے 1LINK چلاتا ہے) پر منتقل کر دیا ہے تاکہ ادائیگی کا عمل تیز، شفاف اور حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں ممکن بنایا جا سکے اس تبدیلی کے ساتھ ہی تمام پرانے اور دستی ادائیگی کے طریقہ کار کو 31 جنوری 2026 سے ختم کر دیا گیا ہےتاہم ابتدائی مرحلے میں کچھ تکنیکی اور آپریشنل مسائل سامنے آئے، جن میںکچھ بینک برانچز نے واٹر کارپوریشن کے بل وصول کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ پہلے والا بل شیئرنگ سسٹم (فائل شیئرنگ میکانزم) دستیاب نہیں ہے اوربعض صورتوں میں ادائیگیاں دستی طور پر وصول کی گئیں لیکن انہیں 1BILL/1LINK پلیٹ فارم کے ذریعے پراسیس نہیں کیا گیااس کے نتیجے میں فروری 2026 کی کچھ ادائیگیاں ادارےکے سسٹم میں مکمل طور پر ظاہر نہیں ہو سکیں۔

اہم خبریں سے مزید