• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کےتحت 25 ارب ڈالر مالیت کے 43 منصوبے مکمل ہو چکے، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی توانائی، انفراسٹرکچر اور رابطہ کاری کے شعبوں میں انقلابی کردار ادا کیا اور جدید معاشی ڈھانچے کی بنیاد رکھ دی سی پیک کےتحت 25 ارب ڈالر مالیت کے 43منصوبے مکمل ہو چکے جبکہ قومی گرڈ میں تقریباً 9,000 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا جس سے دیرینہ بنیادی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے زیر اہتمام سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے نمایاں پاکستانی اور چینی عملے کے اعزاز میں سالانہ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دونوں ممالک کے پیشہ ور افراد کی غیر معمولی خدمات کو سراہا گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا جس میں توجہ انفراسٹرکچر سے ہٹ کر صنعتی ترقی، جدت اور جامع معاشی نمو پر مرکوز ہے،انہوں نے زرعی تجارت میں اضافے، معدنیات کی برآمدات میں بہتری اور وسائل کو معاشی قدر میں تبدیل کرنے کے لیے مکمل ویلیو چین میں تعاون کو اجاگر کیا۔
اہم خبریں سے مزید