• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ترقی سے محروم سرکاری ملازمین کی درخواستیں منظور

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترقی سے محروم رہنے والے سرکاری ملازمین کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پٹیشنرز کی ترقیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزاروں کے پروموشن کیسز کو مؤخر کیا جاتا ہے تو واضح اور دوٹوک وجوہات درج کرنا ہوں گی، راز داری کا بہانہ بنا کر درخواست گزاروں کو اجلاس کی کارروائی یا متعلقہ مواد دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ترقی سے محروم رہنے والے سرکاری ملازمین کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمانہ سلیکشن بورڈ میں پروموشن سے محروم رہ جانے والے سرکاری ملازمین کی درخواستیں منظور کر لیں۔
اہم خبریں سے مزید