• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص بورڈ، بدعنوانی کے الزامات پر ناظم امتحانات ملازمت سے فارغ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میرپورخاص بورڈ میں میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی کے الزامات پرناظم امتحانات انور علیم خانزادہ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ انھیں میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکٹس کے معاملے پر برطرف کیا گیا ہے ان کے خلاف فروری 2026 میں انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے انورعلیم خانزادہ نے نہ توشوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی سماعت کےلئے پیش ہوئے جس کے بعد E&D رولز کے تحت انہیں برطرف کیا گیا۔ میرپورخاص میں 2021 سے 2025 تک کے 1068 میٹرک اور1471انٹرکےمارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کئے گئے ہیں۔اس معاملے میں مزید ملوث افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید