• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر دفاع کے بروکر کی ایران حملے سے پہلے دفاعی فنڈ خریدنے کی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر دفاع کے بروکر کی ایران حملے سے پہلے دفاعی فنڈ خریدنے کی کوشش ، مورگن اسٹینلے کے سرمایہ کاری مینیجر نے بلیک راک سے رابطہ کیا،ہیگسیتھ کیلئے ملٹی ملین ڈالر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ڈیل آگے نہ بڑھ سکی، دفاعی اسٹاکس جنگ کے دوران کمزور، پینٹاگون نے رپورٹ کو جھوٹا قرار دیااور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق یو ایس وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ کے بروکر نے ایران پر حملے سے قبل دفاعی فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کی، جس کے لیے مورگن اسٹینلے کے ویلتھ مینیجر نے بلیک راک سے رابطہ کیا تاکہ ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا سکے، تاہم اس منصوبے سے ابتدائی طور پر مختصر مدتی نقصانات کی توقع کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید