کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان سری لنکامیں کھیلا جائے گا، دریں اثناء سیمی فائنل میں ناکامی کے بعدپاکستانی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ افسوس تو ہے کہ میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے ، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔