• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ملتان سے نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک وارڈز کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، سرائیکستان نوجوان تحریک

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سے نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک وارڈز کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ نشر ہسپتال شہر کے وسط میں آ چکا ہے جہاں ملتان کے چاروں طرف سے آنے والے مریض با آسانی پہنچ جاتے ہیں اور ابتدائی فوری علاج ہو جاتا ہے،مہر مظہر کات نے کہا کہ اب پنجاب حکومت نشتر سے اہم ترین وارڈز ختم کر کے نشتر ٹو کو چلانا چاہتی ہے جو حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ تخت لاہور ہمارے وسائل ہڑپ نہ کرے بلکہ نشتر ٹو میں ڈاکٹرز بھرتی کرے اور تمام طبی سہولیات دے کر اس کو مکمل فعال کرے۔
ملتان سے مزید