• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا شہباز شریف اور فاطمہ جناح وومن ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے ہمراہ شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح وومن ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی، کمشنر مریم خان نے مریضوں سے ملاقات کی اور ایمرجنسی وارڈ کی انسپکشن کی، انہوں نے مریضوں کے رش کے باعث اضافی بینچز لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی وارڈز، آؤٹ ڈور کی استعداد کار بڑھائی جائے، ڈاکٹرز کی کمی بارے فوری لکھا جائے، انہوں نے فاطمہ جناح ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ملتان سے مزید