• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے پہنچ گئی

اوسلو(نمائندہ جنگ) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اوسلو پہنچ گئی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی ٹیم 22رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہے جس میں محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی ،محمد جنید، محمد خان،دانیال اویس ،محمد اسامہ، اسد ناصر، عبید اللہ ، محمد عدیل،حمزہ گل ، آریان، عدیل علی خان شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید