کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق طاقتورمون سون ہوائوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیاہے جسکے زیر اثر آج (پیر) کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ درمیانی / موسلادھار بارش متوقع ہے۔
کراچی میں بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔