لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا فلسطین کی حمایت میں بیان ملتِ اسلامیہ پاکستان اور پوری امہ کی بہترین ترجمانی ہے ۔ لیکن وزیراعظم صرف سفارتی یا اخلاقی مدد کی بجائے ان کی عملی مدد کے لئے حکومتی سطح پر عملی اقدامات شروع کریں ۔وہ اسلامی جمہوری اتحاد اوکاڑہ کے صدر حافظ میاں عاشق حسین کی قیادت میں آنے والے ضلعی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی، علامہ پروفیسر فیاض احمد سلفی، عظمت اللّٰہ چوہدری،الحاج مشتاق احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔