• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان سے کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی باکو میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے کراچی کی پرواز میں روانگی کے فوری بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو واپس اسی ایئرپورٹ پر فوری ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آزربائیجان ایئر کی پرواز جے 25095گزشتہ رات معمول کے شیڈول پر باکو سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔ پرواز کے باکو سے ٹیک آف کرتے ہی ایئر بس اے 319 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق باکو ایئر ٹریفک کنٹرولر نے رابطہ کرنے پر پائلٹ کو فوری طور پر واپس باکو لینڈنگ کی ہدایت کی۔ تاہم حفاظتی نقطہ نظر سے پائلٹ نے ایئر بس اے 319 کا اضافی فیول ضائع کرنے کیلئے بحیرہ کیسپین پر لگ بھگ 40 منٹ تک پرواز کی اور واپس باکو میں باحفاظت لینڈنگ کی۔
ملک بھر سے سے مزید