• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ایڈ ہاک ججز جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم میاں خیل اورجسٹس سردار طارق مسعود نے بطور ایڈہاک جج اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،ان سے یہ حلف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لیا ، اس سلسلے میں سوموار کے روز سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل،سینئر وکلاء اور عدالتی عملہ نے شرکت کی ،یاد رہے کہ دونوں فاضل ججوں کی خدمات ایک سال کے لئے لی گئی ہیں ،ضابطہ کے مطابق اگر عدالت پر مقدمات کا زیادہ بوجھ ہواور ججوں کی منظور شدہ تعداد(17)پوری ہو چکی ہوتو جوڈیشل کمیشن ایڈہاک ججز کی بھی تقرری کرسکتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید