• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، آج بھی امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات اور ملک کے بعض دیگر علاقوں میں پیر کو دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش سے بعض نشیبی علاقوں پانی جمع ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر 81، شمس آباد 68، کچہری کے علاقہ میں 56 ،اسلام آباد (سیدپور 57، گولڑہ 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ،بالائی/وسطی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید