• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار، کالعدم TTP ’’فتنہ الخوارج‘‘ قرار

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملو ث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے‘نیکٹانے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم ٹی ٹی پی کو’’فتنہ الخوارج ‘‘کہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستہ افراد کیلئے لفط ’’مفتی ‘‘اور’’حافظ ‘‘ استعمال نہیں کئے جائیں گے ۔تمام خط وکتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ’’ خارجی ‘‘لکھا اور پڑھا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید