کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایران اور تمام مسلم ممالک کیلئے ٹیسٹ کیس ہے ۔
تحریک انصاف کے عون عباس نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں مل گئی تو اکتوبر میں پنجاب میں مریم نواز کی حکومت نہیں ہوگی ۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی اظہر بلال کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک جنرل سیٹ بھی نہیں ملنی چاہئے ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کیا کہ اس وقت کی اہم خبر اسماعیل ہنیہ کی شہادت ہے ان کو ایران کے شہر تہران میں شہید کیا گیا ان کی شہادت سے صرف ایران کی سیاست پر ہی اثرات مرتب نہیں ہوں گے بلکہ پورے خطے کی سیاست پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیا ایران کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے یا تمام مسلم ممالک کے کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے دیکھنا ہوگا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے خطے بالخصوص پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔