اسلام آباد(این این آئی) گزشتہ ادوار میں توشہ خانہ رولز میں کی گئی ترامیم بے قاعدہ اور ناجائز ہونے کا انکشاف ہواہے۔توشہ خانہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ رولز میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، توشہ خانہ رولز میں 2001، 2004، 2006، 2007، 2011، 2017اور 2018میں ترامیم ہوئیں۔سپیشل آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کیخلاف ذمہ داری عائد کر کے انکوائری کی سفارش کی گئی، آڈیٹر جنرل کے مطابق توشہ خانہ سے 21 برسوں میں مختلف حکومتوں کے ادوار میں 22 کروڑ 69 لاکھ کے تحائف لئے گئے، 2002 سے 2023 تک سب سے زیادہ 2019 میں 10 کروڑ 80 لاکھ کے تحائف لئے گئے۔