پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ریونیو دربار منعقد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی سمیت، تحصیلداران،نائب تحصیلداران، گرداوران، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی۔