ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ قادرپورراں کے علاقے (بستی ڈیدھ موضع اکرم آباد) کے گردونواح میںسرچ آپریشنکیا،اس دوران 4 شراب فروشوں کو گرفتار کرکے 4 شراب کی چالو بھٹیاں معہ لہن اور آلات کشیدگی شراب برآمد کرلئے ۔