• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، آسٹریلین کوچ کا سوئمنگ تالاب پر اعتراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق آسٹریلوی سوئمنگ کوچ،سابق اولمپین نے پیرس اولمپکس میں سوئمنگ کے تالاب کو تنقید اور اس پر اعتراض کرتےہوئے کہا ہے کہ تالاب کی نسبتاً کم گہرائی کھیل میں سست رفتار ی کا سبب بن رہی ہے،انہوں نے پیرس اولمپکس میں چینی کھلاڑی پن زانلے کےحیرت انگیز عالمی ریکارڈ بنانے پر سوال بھی اٹھا دیا ۔پن زانلے نے اس مقابلے میں تمام حریفوں کو شکست دی اور پھر اپنے دو حریفوں آسٹریلوی کائل چالمرز اور امریکی جیک الیکسی پر بھی برتری حاصل کی، جس کے نتیجے میں اس چینی کھلاڑی نے ایک جسم کی لمبائی کے فرق سے جیت کر 100 میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔