کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے مبارک ماہ میں بھی بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دخل اندازی اور دہشت گردی جاری ہے،بنوں واقعہ کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں امن کو خراب کر کے عدم استحکام کو جنم دینا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ایک پیج پر آنا ہوگا۔