کراچی ( ثاقب صغیر )ابن سینا اسپتال کے تعاون سے ایف آئی اے کراچی زون کے افسران و اہلکاروں کی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد فورس کی صحت و فلاح کو یقینی بنانا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارہ اپنے عملے کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔