حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے موجودہ گورنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ایس ٹی پی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس میں سندھ کی وحدت کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کے باعث صوبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے، لہٰذا وفاقی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے موجودہ گورنر کوعہدے سے ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اسے غیر جانبدار رہتے ہوئے صوبے کی وحدت اور آئینی حیثیت کا احترام کرنا چاہیے۔