• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے رکن کا بیان پھر موضوع بحث بن گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،ایوان میں ایم کیو ایم کے رکن رانا شوکت راجپوت کا بیان ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گیا، اسپیکر کی ہدایت پرشوکت راجپوت کے گزشتہ روز کے بیان کی وڈیو ایوان میں چلا دی گئی۔ اسپیکرنے شوکت راجپوت سے کہاکہ آپ شارق جمال سے معافی مانگیں اور آگے بڑھیں، ورنہ میں اپنی کارروائی کروں گا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میںرانا شوکت راجپوت نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ کل جو میرے ساتھ واقعہ ہوا۔ اس کے بعد ہم لوگ آپس میں بیٹھے تھے، مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ ان کی اس بات پر وزیر داخلہ و قانون ضیاءالنجار نے کہا کہ کل شوکت راجپوت نے سنجیدہ الزامات لگائے تھے،اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ اب معافی مانگیں اور کہیں کہ ان سے غلط بیانی ہوگئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شوکت راجپوت نے جس معزز ایم پی اے کا نام لیا تھا۔ وہ ان سے بھی معذرت کریں۔ضیاءلنجار نے اس بات پر زوردیا کہ ایوان میں شوکت راجپوت کی تقریر کا کلپ دوبارہ چلائیں تاکہ اپنی گزشتہ روز کی تقریر کی روشنی میں وہ مقدمہ درج کرائیں یا پھرمعافی مانگیں۔ اگر شوکت راجپوت کا بیان غلط نہیں تھا تو مقدمہ درج ہونے دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں تو کل پریشان تھا کہ ان کو کوئی مسئلہ نہ ہوجائے۔ اسپیکر کے حکم پرشوکت راجپوت کے گزشتہ روز کے بیان کی وڈیو ایوان میں چلا دی گئی۔ اسپیکرنے کہاکہ آپ شارق جمال سے معافی کہ آپ نے غلط الزام لگایا تھا۔ اسپیکر نے کہا کہ اب یہ معاملہ میرا ہے کہ میں کیا کرتا ہوں۔ کیونکہ آپ نے ایوان میں بیان دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید