سکھر (بیورو رپورٹ) 50سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو ثناءاللہ شر نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ترجمان سکھر رینج کے جاری بیان میں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے مطابق ثناءاللہ عرف ثناءولد جنگل عرف باگو شر، کچو ایریا رونتی کا نوٹیفائیڈ ڈاکو تھا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج تھے۔ قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دہشتگردی دفعات میں مطلوب ملزم کا سرینڈر ریاستی رٹ کی بحالی ہے۔