• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن سٹی میں 20 ایکڑ پر اربن فارسٹ تعمیر کیا جائے گا

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے مجوزہ ایجوکیشن سٹی میں 20ایکڑ پر اربن فارسٹ پرائیویٹ انویسٹر اور ڈیویلپر کے ذریعے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجوکیشن سٹی 8921ایکڑ پر گڈاپ ٹائون، نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والی شاہراہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں 500 ایکڑ اراضی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے لیے مختص کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایجوکیشن سٹی میں 20ایکڑ رقبے پر محیط اربن فارسٹ کے قیام، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے تجربہ کار اور مالی طور پر مستحکم سرمایہ کاروں، ڈیویلپرز سے 20 سال کی ابتدائی مدت کے لیے بلڈ، اون، آپریٹ (BOO) یعنی تعمیر، ملکیت اور چلانے کی بنیاد پر ٹھیکے پر دے دیا جائے۔ اس ایجوکیشن سٹی میں شہر کے تمام نامور یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا قیام بھی ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید