پشاور( لیڈی رپورٹر)اہلیان ضلع کرم کا کرم میں جنگ بندی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کئی روز سے جاری رہا ۔ اہلیان کرم نے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں فوری جنگ بندی کرکے ٹل پاڑا چنار روڈ کو کھولا جائے، تمام زخمیوں کو ایمرجنسی بنیاد پر پشاور منتقل کرنے سمیت زمینی تنازعات کیلئے بنائے گئے کمیشن پر فوری عمل درآمد کیا جائے، تمام مورچوں کو انتظامیہ کی نگرانی میں ختم کیا جائے اور ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاجی کیمپ جاری رہیگا۔