کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ملک بھر میں قومی شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے،ا ورنگی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا، مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، رُکن صوبائی اسمبلی اعجاز اُلحق و دیگر کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، اِس موقع پر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج اورنگی ٹاؤن میں بسلسلہ قومی شجر کاری مہم کی ابتداء کرنے جارہی ہے ہزاروں کی تعداد میں آب و ہوا کے موافق پودے پورے شہر اور ملک میں لگائے جارہے ہیں ایم کیو ایم ماحولیاتی تبدیلی میں اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کر رہی ہے کراچی جو بدانتظامی کے باعث کنکریٹ کا جنگل بنتا جارہا اس کو اب ہرے بھرے شہر میں بدلنا ہے۔