کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں جائیداد ضبطی کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر20سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے طارق ارشاد اور ذکی پاشا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے بنگلہ ضبط کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت نے 2 جون 2004 کو اے این ایف کی اپیل پر ملزمان طارق اور ذکی کا پی ای سی ایچ ایس میں بنگلہ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ اے این ایف نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے منشیات اسمگلنگ کے پیسے سے جائیداد بنائی ہیں۔ لہذا قانون کے تحت منیشات کے پیسے سے خریدی گئی جائیداد ضبط کی جائیں۔